سٹار لنک ( سپیس ایکس ) کیا ہے ؟
کل اور پرسوں اٹک اور کے پی کے کے مختلف علاقوں میں آسمان پے یہ منظر دیکھنے کو ملا . مختلف لوگ مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں . لیکن ہم آپ کو اس کی حقیقت بتاتے ہیں .
یہ امریکی پرائیویٹ خلائی ادارے سپیس ایکس کی سٹار لنک سیٹلائٹ ہے جو دنیا کے ارد گرد قریبی مدار میں گھومتی رہتی ہے اسلئے یہ آپ کو کبھی بھی نظر آ سکتی ہے . سپیس ایکس ایلن مسک کی ملکیت ہے جو ٹویٹر اور ٹیسلا کے بھی مالک ہیں .
دنیا کے قریبی مدار میں ایک سے زیادہ سٹار لنک سیٹلائٹ موجود ہیں اور انکا مقصد لوگوں کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ مہیا کرنا ہے . فلحال سٹار لنکس دنیا کے چون ممالک میں انٹرنیٹ مہیا کر رہی ہیں جن میں پاکستان شامل نہیں . سپیس ایکس کمپنی مستقبل قریب میں سٹار لنکس سے موبائل سروس بھی مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے . اس سے موبائل ٹاورز کی ضرورت ختم ہو جائے گی.
starlink , starlink satellite , spacex , satellite , elon musk , internet , what is starlink, what is spacex starlink
ایلون مسک , سپیس ایکس , سٹار لنک , سیٹلائٹ
#StarLink #SpaceX #ElonMusk.