Wednesday, September 18, 2024

Cambodia fraud call centres and IT centres

Beware of Cambodia 's fraud call centers

Don't let anyone you know to go to Cambodia for a job. There is no real job. Poor people are sent to Cambodia under the guise of jobs as call centers, computer operators and delivery boys. While there is nothing like that. So called call center are fraud and scam Centers. Those who go from here are forced to commit fraud online and earn money by defrauding people online. If someone refuses to commit fraud, he is held hostage until the ransom is paid.

Young Hasnain, who was trapped in a so called call center in Cambodia a few days ago, has been rescued with the help of the Cambodian army. A ransom of five thousand US dollars was being demanded from him. Even if his family would had arranged, these people would ask for more money. A common man cannot even imagine the scale of diplomatic lobbying from two countries to save the life of this young man.  Hasnain was lucky that he is coming back without paying ransom, but the unfortunate thing is that there are many Pakistani youths who are stuck there and don't know who will help them.  The families of all of them should put pressure on the government of Pakistan to demand the government of Cambodia to return their youth.

The saddest thing is that there are still many agents in every city of Pakistan who are constantly selling young people to Cambodian human traffickers on the pretence of jobs. The agent also takes money from those who go to Cambodia in the lure of a job and Cambodian human traffickers also give money to the agents.

Do not send youths to Cambodia under any kind of job scam. There are no real jobs in Cambodian call centers or IT companies, they are online fraud dens patronised by senators, parliamentarians and other government figures, and once trapped, young people are charged to return. 

See the given links for more details that a bill has been presented in the US Senate against Cambodian fraud call centers and human traffickers. And the Indian government has rescued more than 300 of its citizens from Cambodian human traffickers in recent days.





کمبوڈیا جانے والے ہوشیار باش 

اپنے کسی جاننے والے کو نوکری کرنے کمبوڈیا نہ جانے دیں. وہاں کوئی حقیقی نوکری نہیں ہے. غریب لوگوں کو کال سینٹر، کمپیوٹر آپریٹر اور ڈیلیوری بوائے کی نوکری کا جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا جاتا ہے . جبکہ وہاں ایسا کچھ نہیں ہے . کال سینٹر کے نام پے فراڈ اور سکیم سینٹر ہیں . یہاں سے جانے والوں کو آن لائن فراڈ کرنے پے مجبور کیا جاتا ہے اور لوگوں سے آن لائن فراڈ کر کے پیسے کمائے جاتے ہیں . اگر کوئی فراڈ سے انکار کر دے تو اسے تاوان دینے تک یرغمال بنا لیا جاتا ہے

کچھ دن پہلے کمبوڈیا کے ایک نام نہاد کال سینٹر میں پھنسے اس نوجوان حسنین کو کمبوڈین فوج کی مدد سے بازیاب کروایاگیا ہے. اس سے پانچ ہزار امریکی ڈالرز تاوان مانگا جا رہا تھا. اسکے گھر والے اگر کسی سے مانگ کے دے بھی دیتے تو یہ لوگ مزید پیسے مانگتے. اس نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے جس پیمانے پر دو ملکوں سے سفارتی لابنگ کروانی پڑی ہے آپ اسکا عام انسان تصور بھی نہیں کر سکتا.  حسنین تو خوش قسمت تھا کہ بغیر تاوان دیے واپس آ رہا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ وہاں تو بہت سے پاکستانی نوجوان پھنسے ہوئے ہیں نہ جانے انکی کون مدد کرے گا.  ان سب کے لواحقین کو چاہیے کہ سب مل کر حکومت پاکستان پر دباؤ  ڈالیں اور حکومت کمبوڈیا سے اپنے نوجوانوں کی واپسی کا مطالبہ کرے۔ 
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں ابھی بھی کئی ایجنٹس نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر مسلسل کمبوڈین انسانی سمگلرز کو بیچ رہے ہیں. ایجنٹ نوکری کی لالچ میں کمبوڈیا جانے والوں سے بھی پیسے لیتا ہے اور کمبوڈیا کے انسانی سمگلر بھی ایجنٹس کو پیسے دیتے ہیں

کسی بھی قسم کی نوکری کے جھانسے میں آ کر نوجوانوں کو کمبوڈیا نہ بھیجیں. کمبوڈین کال سینٹرز یا آئی ٹی کمپنیز میں کوئی حقیقی نوکری نہیں ہے، یہ وہاں کے سینیٹرز، پارلیمینٹیرینز اور دیگر حکومتی شخصیات کی سرپرستی میں قائم آن لائن فراڈ کے ڈیرے و اغوا خانے ہیں اور ایک بار وہاں پھنس جانے والے نوجوانوں کو واپسی کے لیے دس سے پندرہ لاکھ روپے فی کس تاوان دینا پڑتا ہے اور تاوان نہ دے پانے والے نوجوانوں کی لاشیں تک نہیں ملتیں

مزید تفصیل کے لیے دئیے گئے لنکس ملاحظہ فرمائیں کہ امریکی سینیٹ میں کمبوڈیا کے فراڈ کال سینٹرز اور انسانی سمگلروں کے خلاف قرداد پیش ہوچکی ہے. اور بھارتی حکومت نے پچھلے دنوں اپنے 300 سے زیادہ شہری کمبوڈیا کے انسانی سمگلروں سے بازیاب کروائے





cambodia, fraud, scam, call centre, it centre, cambodian fraud call centre, human trafficking, human smugglers, کمبوڈیا, فراڈ کال سینٹر



cambodia , fraud , scam , call centre , it centre , cambodian fraud call centre , human trafficking , human smugglers
کمبوڈیا , فراڈ کال سینٹر
#Cambodia
#کمبوڈیا