Friday, November 15, 2024

Daska - Kotli Marlan murder case

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی
اگر آپ کمزور دل یا نرم دل ہیں تو اس پوسٹ کی ڈسکرپشن و تفصیل بلکل نہ پڑھیں

ساس ( سگی خالہ ) کا  اپنی بیٹی ( مقتولہ کی سگی خالہ زاد بہن ) ، نواسے اور مزید ایک رشتہ دار کے ساتھ مل کے سات ماہ کی حاملہ بہو ( سگی بھانجی ) کا قتل اور قتل کے بعد لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک

بہو کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے بوریوں میں ڈال کے نالے میں پھینک دیے

گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے چار سال قبل ہوئی.  قدیر ملازمت کے سلسلے میں اٹلی مقیم تھا جو شادی کے بعد زہرہ کو اپنے ساتھ اٹلی لے گیا . کچھ عرصہ قبل حاملہ ہونے کے بعد زہرہ واپس آئی تو زہرہ کے واپس آنے کے بعد ساس ( صغراں ) کے  بہو کے ساتھ جھگڑے شروع ہو گئے . صغراں  نے پہلے بہو کے کردار پر الزامات لگا کر طلاق دلوانے کی کوشش کی لیکن قدیر اور زہرہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور قدیر کو زہرہ پے مکمل اعتبار تھا . ناکامی پر صغراں نے بیٹی یاسمین کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا اور لاہور سے ایک رشتہ دار نوید کو اٹلی بھیجنے کے لالچ میں ساتھ ملایا

ملزمان نے پہلے زہرہ کو قتل کیا پھر نوید نے لاش کے ٹکڑے کیے اور ٹکڑوں کو بوریوں میں ڈال دیا .  شناخت چھپانے کیلئے زہرہ کے سر کو جسم سے الگ کیا گیا  اور چہرے کو چولہے پے اتنا جلایا گیا کہ نقوش قابل شناخت نہ رہیں. لاش کو بوریوں میں ڈال کر نوید واپس لاہور چلا گیا اور صغراں  نے بیٹی اور نواسے کی مدد سے بوریاں نالے میں پھینک دیں جسکے بعد صغراں نے زہرہ کے گھر سے بھاگ جانے کا واویلا شروع کر دیا

زہرہ کے باپ نے بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ کروائی تو پولیس نے شک کی بنیاد پے صغراں کے نواسے کو پکڑا تو اس نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا . جس کے بعد پولیس نے صغراں ، اسکی بیٹی یاسمین ، یاسمین کے بیٹے ( صغراں کے نواسے ) اور نوید چاروں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اقبال جرم کر لیا ہے

الله پاک زہرہ کی مغفرت فرمائیں اور تمام مجرمان کو نشان عبرت بنائیں

daska , kotli Marlan , sialkot , murder , saas , bahu , ڈسکہ , کوٹلی مرلاں , سیالکوٹ , ساس , بہو , قتل



daska , kotli marlan , sialkot , murder , saas , bahu , zahra , zara , sughran , yasmeen , yasmin , naveed
ڈسکہ , کوٹلی مرلاں , سیالکوٹ , ساس , بہو , قتل 

#Daska #KotliMarlan #Sialkot 
#ڈسکہ
#کوٹلی_مرلاں
#سیالکوٹ