Tuesday, February 10, 2026

Net metering Vs Net Billing in Solar Systems

net metering , net billing , solar , solar system , Pakistan , نیٹ میٹرنگ , نیٹ بلنگ , سولر سسٹم , سولر

حکومت پاکستان نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ شروع کر دی . نیٹ میٹرنگ پرانے اور نئے تمام سولر سسٹم صارفین کے لیے ختم کی گئی ہے . پرانے سولر سسٹم صارفین سے معاہدہ ختم ہونے تک بجلی پرانے ریٹ پے خریدی جائے گی

پرانے ( نیٹ میٹرنگ ) اور نئے فارمولے ( نیٹ بلنگ ) کے تحت بل کچھ یوں بنے گا 
فرض کریں 
جو یونٹ آپ کے سسٹم  نے بنائے = 1200 یونٹ 
آف پیک آور استعمال = 800 یونٹ 
پیک اور استعمال = 200 یونٹ 

پرانے فارمولے ( نیٹ میٹرنگ )  کے تحت
آف پیک بل = 0
بجلی جو آپ نے فروخت کی = 1200 - 800 = 400 یونٹ 
آئیسکو  آپ سے بجلی 27 روپے فی یونٹ لیتا تھا یعنی 27 * 400 = 10800 روپے کی آپ نے بجلی فروخت کی 
یونٹ کا زیادہ سے زیادہ ریٹ ( بشمول ٹیکس وغیرہ ) 60 روپے کے آس پاس بنتا ہے اور پیک آورز کا بل زیادہ سے زیادہ یونٹ پے بنتا ہے
اسلئے پیک آور بل = 200 * 60 = 12000 روپے
یعنی آپ کا بل آتا تھا 12000 - 10800 = 1200 روپے

اب نئے فارمولے ( نیٹ بلنگ ) کے تحت بل یوں بنے گا
آپ کے ٹوٹل استعمال شدہ یونٹ = 800 + 200 = 1000 یونٹ
آپ کے یونٹس کا بل = 1000 * 60 =  60000 روپے
آپ کے سسٹم کے بنائے ہوئے یونٹ = 1200 یونٹ
( نئے سولر سسٹم کے لیے ) آپ سے جو بجلی خریدی جائے گی = 1200 * 11 = 13200 روپے 
( نئے سولر سسٹم کے لیے ) اور آپ کا بل آئے گا  = 60000 - 13200 = 46800 روپے

جو پہلے سے ہی سولر سسٹم استعمال کر رہے ہیں ان سے معاہدہ ختم ہونے تک بجلی پچھلے ریٹ پے ہی خریدی جائے گی یعنی 
( پہلے سے لگے سولر سسٹم کے لیے ) آپ سے جو بجلی خریدی جائے گی = 1200 * 27 = 32400 روپے 
( پہلے سے لگے سولر سسٹم کے لیے ) اور آپ کا بل آئے گا = 60000 - 32400 = 27600 روپے 

مطلب 1000 یونٹ استعمال پے پرانے سولر صارفین کے لیے بل 1200 سے 27600 ہو گیا ہے ( معاہدہ ختم ہونے تک )
اور نئے سولر صارفین کے لیے 1000 یونٹ استعمال پے 46800 روپے بل آئے گا

net metering , net billing , solar , solar system , Pakistan , نیٹ میٹرنگ , نیٹ بلنگ , سولر سسٹم , سولر

net metering , net billing , solar , solar system , Pakistan
نیٹ میٹرنگ , نیٹ بلنگ , سولر سسٹم , سولر

#NetBilling #NetMetering #Solar #SolarSystem #Pakistan #Wapda #Iesco