دادو - سندھ - آٹھ 8 سال سے جاری ام رباب چانڈیو کے دادا ، والد اور چچا کے قتل کیس میں عدالت نے پیپلز پارٹی کے 2 وڈیرے ایم پی ایز سمیت 8 نامزد افراد کو جرم ثابت نہ ہو سکنے پر باعزت بری کردیا . ام رباب نے کچھ سال پہلے اس وقت ملک گیر شہرت حاصل کی جب وہ اپنے خاندان والوں کا کیس لڑنے ننگے پاؤں عدالت آتی تھیں .
ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ماڈل کرمنل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی
دادو , سندھ , ام رباب
