Parachinar girl killed in Skardu with Husband and Two Kids
گلگت سکردو میں میاں بیوی اور دو بچوں کے مبینہ قاتل ( لڑکی کے بھائی ) کا ویڈیو بیان
جہاں تک میں سمجھا ہوں . لڑکی ہانیہ کا تعلق پارا چنار سے تھا اور وہ شیعہ سید تھی . لڑکے اسلم کا تعلق سکردو سے تھا . لڑکا بھی شیعہ تھا لیکن غیر سید تھا . کراچی میں دونوں نے لڑکی کے خاندان ک مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی اور پھر وہ لڑکے کے آبائی علاقے سکردو آ گئے . لڑکی کے خاندان والوں نے شادی کو تسلیم نہیں کیا اور وہ لڑکے کے خاندان والوں خاص طور پے لڑکے کے بھائی سے رابطہ کرتے رہے کہ مل بیٹھ کے معاملہ حل کرتے ہیں لیکن لڑکے والے نہ مانے . یہ سب 2019 یا 2021 سے شروع ہوا تھا . اور اب ہانیہ اور اسلم کے دو بچے 4 سالہ مہدی اور 2 سالہ زہرا بھی تھے . پھر وہ قیامت خیز دن آیا جب لڑکی کا بھائی سید محمد اپنے ساتھیوں سمیت سکردو مدینہ کالونی لڑکے کی رہائش گاہ گیا اور لڑکے ، لڑکی اور دونوں بچوں کو بے دردی سے چھریاں مار کے قتل کر دیا
اس ویڈیو میں لڑکی کے بھائی نے وجہ یہ بیان کی ہے کہ وہ انصاف کا انتظار کرتے رہے لیکن انھیں انصاف نہ ملا . اسلم نے انکی بہن کو بھگا کے انکی عزت اور ناموس پے حملہ کیا تھا . یہ سب اس نے غیرت میں آ کے کیا اور یہ اسکا بدلہ ہے. مزید اس نے یہ بھی کہا کہ سید لڑکی کا نکاح غیر سید لڑکے سے نہیں ہو سکتا . سید لڑکی غیر سید پے حرام ہوتی ہے . اسلئے ان دونوں کا نکاح ہوا ہی نہیں تھا
parachinar , skardu , gilgit , hania , aslam , madina colony
گلگت , سکردو , پارا چنار , پاڑہ چنار , ہانیہ , اسلم , مدینہ کالونی
