Pakistan's 1st ever singles event organised by UK based Muzz Muslim dating app in Lahore where singles met each other to find the spouse.
In Lahore, the capital of Punjab, the Muslim dating app Muzz (MuzzMatch) organised a unique event for the first time in the history of Pakistan. Singles i.e. unmarried young boys and girls participated in this event and tried to find their spouse by meeting each other alone.
In Pakistan, marriages are usually decided between families, the trend of love marriages has increased in the last 20-25 years and matchmaking agencies and individuals have also become active, but through this event of Muzz ( MuzzMatch) app; for the first time, boys and girls took matters of choosing their spouses directly into their own hands.
100 boys and girls between the ages of 20 to 35 participated in this event. Muzz (MuzzMatch) app had given this event on its app and all these people had joined the event through the app.
The number of users of Muzz (MuzzMatch) app in Pakistan is up to 1.5 million which is the highest number after Morocco. This app is exclusively for Muslim countries and Muslim community and it is operated from UK.
پاکستان ( لاہور ) میں پہلی مرتبہ مسلم ڈیٹنگ ایپ مز کے زیر اہتمام غیر شادی شدہ افراد کا ایونٹ جس میں سب نے اپنا شریک سفر ڈھونڈنے کی کوشش کی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلم ڈیٹنگ ایپ مز ( مز میچ ) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد کیا . اس ایونٹ میں سنگل یعنی غیر شادی شدہ نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی اور تنہا ایک دوسرے سے ملاقات کرکے اپنے مستقبل کا شریک سفر تلاش کرنے کی کوشش کی
پاکستان میں عموماً شادیوں کے معاملات خاندانوں کے درمیان ہی طے ہوتے ہیں اور گزشتہ 25 - 20 سال سے پسند کی شادیوں کے رجحان بڑھا ہے اور رشتے کرانے والی آنٹیاں اور ادارے بھی متحرک ہوئے ہیں لیکن مز ( مز میچ ) ایپ کے اس ایونٹ کے ذریعے پہلی بار لڑکے اور لڑکیوں نے اپنے شریک حیات کے انتخاب کے معاملات براہ راست اپنے ہاتھ میں لئے
اس ایونٹ میں 100 لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی جنکی عمریں میں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں. مز ( مز میچ ) ایپ نے یہ ایونٹ اپنی ایپ پے دیا تھا اور یہ تمام افراد ایپ کے ذریعے ایونٹ میں شامل ہوئے تھے
پاکستان میں مز ( مز میچ ) ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ تک ہے جو کہ مراکش کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے، یہ ایپ خصوصی طور مسلمان ممالک اور مسلم کمیونٹی کے لیے ہے اور اسے برطانیہ سے چلایا جاتا ہے
لاہور , مسلم ڈیٹنگ ایپ , مز , مز میچ
#Muzz #MuzzMatch #Lahore #Punjab #Pakistan
#لاہور
#پاکستان
#مز
#مزمیچ
#مز_میچ